10 جون 2013 - 19:30
ترکی ،مظاہرین اور پولیس میں تصادم، پیٹرول بم سے حملہ

ترکی میں حکومت کی مخالفت اورحمایت میں مظاہرے جاری ہیں۔

ابنا: ترکی سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں مظاہرین نے پولیس پر پیٹرول بموں سے حملے کیے ہیں اورپولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ترکی میں بڑے پیمانے پر ہونے والے مظاہروں کے بعداس ملک کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان نے احتجاج کرنے والے رہنماوٴں سے کل ملاقات کرنے کااعلان کیا ہے ۔واضح رہے کہ ترکی کے مختلف شہروں میں کئی روز سے مظاہرے جاری ہیں جبکہ دارالحکومت انقرہ میں مسلسل تیسری رات پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں اور پولیس نے استنبول اور انقرہ میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسوگیس کی شیلنگ کی جبکہ مظاہرین نے پولیس پر پیٹرول بم پھینکے۔ترکی میں گزشتہ کئی روز سے ہونے والی جھڑپوں اور حکومت مخالف مظاہروں میں متعدد افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی اور گرفتار ہوئے ھیں۔......./169